• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کیا آپ ﷺ نےاپنی بیویوں میں سے کسی کو طلاق دی تھی ؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام بیچ اس مسئلہ کے  کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی کسی زوجہ محترمہ کو طلاق دی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دی تھی لیکن پھر رجوع فرما لیا تھا ۔

سنن ابی داؤدکتاب الطلاق ،باب فی المراجعۃ(رقم الحدیث:2283)میں ہے:

عن ابن عباس عن عمررضي الله عنهم طلق حفصة ثم راجعها

فتح الباری شرح صحيح البخاري(10/385،کتاب النکاح ،باب 84رقم الحديث:5191)میں ہے:

واخرج ابن سعد والدارمي والحاکم ان النبي ﷺان رسول الله ﷺطلق حفصة ثم راجعها ولابن سعد مثله من حديث ابن عباس عن عمرواسناده حسن ومن طريق قيس بن زيد مثله وزاد’’فقال النبي ﷺان جبريل اتاني فقال راجع حفصة فانها صوامة قوامة وهي زوجتک في الجنة ‘‘وقيس مختلف في صحبته ونحوه عنده مرسل محمد بن سيرين

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved