• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا عقیق پہننا سنت ہے ؟

استفتاء

عقیق پہننا سنت ہے ؟یا اس کے فوائد کے بارے میں حدیث میں  آتا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ ﷺ کی انگوٹھی میں نگینہ کیسا تھا اس بارے میں روایات مختلف ہیں بعض میں حبشی نگینہ کا ذکر ہے ،بعض میں چاندی کے نگینہ کا تذکرہ ملتا ہے اور بعض میں عقیق کا ذکر ملتا ہے لہذا صرف عقیق کو حضور ﷺ کا معمول نہیں کہہ سکتے ۔نیز عقیق کے فوائد پر مبنی روایات مستند نہیں ہیں ۔ آج کل  لوگ بالعموم غلط نظریے سے پہنتے ہیں، اس لیے عقیق سے اجتناب کرنا بہتر ہے ۔

(العقیلی ) حدثنا محمد بن زکریا البلخی حدثنا الفضیل بن الحسین ابو کامل الجحدری حدثنا یعقوب بن الولید المدنی عن هشام بن عروة عن ابیه عن عائشة قالت قال رسول الله تختموا بالعقیق فانه مبارک یعقوب کذاب یضع.

قال العقیلی : ولا یثبت فی هذا عن النبی ﷺ شیئی(الل آلی المضوعة :230/2)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved