- فتوی نمبر: 12-190
- تاریخ: 13 جون 2018
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
کیا بیوی کو شوہر کی ہر بات پر تابعداری فرمابرداری کرنی فرض ہے یا واجب ؟جبکہ شوہر اسلام تعلیمات کے خلاف کام کرنے کا حکم نہ دیتا ہو؟ مثلا جیسے شوہر کہتا ہے کہ گھر کا نظام میرے مطابق چلانا ہے ،گھر میں ملازمین کے ساتھ جیسے میں کہوں ویسے چلنا ہے ،شوہر کے رشتے داروں کے ساتھ شوہر کے مطابق چلنا ہے ،شوہر کہتا ہے کہ بیوی ایسے کپڑے پہنے جیسے میں چاہتا ہوں ،اگر شوہر پینٹ شرٹ پہننے سے منع کرتا ہے تو بیوی منع ہو جائے اور شوہر کہتا ہے کہ شلوار کمیز دوپٹہ پہنانا ہے تو وہی پہنے کھانا ایسے بنانا ہے جیسے شوہر کے گھر میں کھانا پکتا ہے۔ بیوی اپنی ماں کے بتائے ہوئے طریقے پر کھانا بنائے کہ شوہر کو پسند نہیں آتا ۔شوہر کو اپنی ماں کے ہاتھ کا یا بہن کی ہاتھ کا کھانا پسند ہے لہذا شوہر کہتا ہے کہ بیوی میری ماں سے یا بہن سے کھانا بنانا سیکھ لے اوراسی سرح بنائے شوہر کہتا ہے کہ بیوی اپنی اور بچوں کی فوٹو اور ویڈو ز آگے فون کے ذریعے یا کسی بھی ذریعے سے لوگوں کو مت بھیجے ،شوہر کہتا ہے کہ موبائل فون صرف فون ملانے اور سننے کے لیے دیا ہے تاکہ سوشل میڈیا جیسے کہ انسٹاگرام،سنیپ چیٹ ،فیس بک وغیرہ وغیرہ جیسے سافٹ وئیر استعمال کرنے کے لیے نہیں دیا ہے ۔کیا درج کیے گئے باتوں میں شوہر کی اطاعت کرنی ضروری ہے ؟اوپر لکھے گئے شوہر کی طرف سے مطالبے شرعی اعتبار سے درست ہیں ؟اور کونسا مطالبہ درست نہیں وہ بھی بتادیجئے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی کو اپنے شوہر کی اطاعت کرنا ضروری ہے بشرطیکہ شوہر کس خلاف شرع بات کا حکم نہ کرے نیز وہ کام عورت کے بس میں بھی ہو ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved