• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا حج فرض ہونے کےبعد مالی حالت خراب ہونے کےبعد فرضیت ساقط ہوجاتی ہے؟

  • فتوی نمبر: 12-359
  • تاریخ: 23 اگست 2018

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

زید پر حج کے ایام میں حج فرض ہوا لیکن اس نے اس وقت حج نہیں کیا اور تقریبا دس سال کے بعد اسے اس کا احساس ہو گیا کہ اس نے حج فرض ادا نہیں کیا ہے دس سال پہلے حج آنے جانے کا خرچ تقریبا ایک لاکھ تھا اور اب دس سال کے بعد حج آنے جانے کا خرچ دو لاکھ ہے۔اور اس کے پاس دو لاکھ روپے نہیں ہیں تو کیا اب بھی اس پر وہی فریضہ باقی ہے ؟اگر ہے تو کس طرح ادا کرے قرض لے کر یا کوئی اور طریقہ اختیار کرے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حج ایک دفعہ فرض ہونے کے بعد مالی حیثیت کے بدلنے سے ختم نہیں ہوتا بلکہ عمر بھر بدستور ذمے میں رہتا ہے ۔اپنی زندگی میں کوشش کریں اگر قرض مل سکتا ہے اور اتارنے کی امید ہے قرض لے کربھی حج کرسکتے ہیں۔اگر زندگی میں کسی طرح نہ ہوسکے تو ورثاء کو وصیت کریں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved