• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا جمعرات کوروحیں گھر آتی ہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بعض گھروں میں ہر جمعرات والے دن دعا کی جاتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمارے فوت شدگان ہیں، ان کی روحیں ہر جمعرات کو اپنے گھروں میں چگرلگاتی ہیں اور دیکھتی ہیں یہ ہمارے لیے کیا اعمال کرتے ہیں آج کے دن ۔یہ عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جمعرات کو روحوں کا اپنے گھروں میں آنا کسی دلیل سے ثابت نہیں اور یہ عقیدہ رکھنا بھی درست نہیں ہے۔

فتاوی رشیدیہ:281

سوال:شب جمعہ مردوں کی روحیں اپنے گھر آتی ہیں یا نہیں ؟جیسا کہ بعض کتب میں لکھا ہے ،

جواب :مردوں کی روحیں شب جمعہ میں اپنے اپنے گھر نہیں آتیں ۔روایت غلط ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved