• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا قرآن مجید کا ترجمہ درست ہے؟قرآن مجید کا ترجمہ سب سے پہلے کس نے اور کب کیا؟

استفتاء

1۔کیا قرآن مجید کا ترجمہ درست نہیں؟اللہ تعالی نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے،تو میری خالہ کہہ رہی ہیں کہ قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہے اور صرف اس کی عربی کا ذمہ اللہ پا ک کا ہےاور جو ترجمہ ہے وہ درست نہیں ہے صرف عربی درست ہے ،

میرا سوال یہ ہے کہ اس سوال کاجواب دیں کہ قرآن مجید بے شک عربی میں نازل ہوا ہے لیکن اس کا ترجمہ

2۔ کب آیا ؟کس نے کیاِ؟کیونکہ میں اپنی خالہ سے کہتی ہوں ۱۔قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالی ایک ہیں ، اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا، نہ ان کی کوئی اولاد ہے ،نہ اسے کسی نے جنا ،نہ وہ کسی سے جنا گیا،اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے ،۲۔میں کہتی ہوں کہ قرآن مجید میں ہے کہ ہر چیز کی معافی ہے سوائے شرک کے ،

تو خالہ کا کہنا ہے کہ تم ترجمہ جو کہتی ہو وہ درست نہیں ،قرآن مجید عربی میں ناز ل ہوا ہے اور ترجمہ تو قرآن مجید  کے نازل ہونے کے کئی سالوں بعد ہوا ہے اس لیے ترجمہ درست نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔یہ بات ٹھیک ہے کہ قرآن مجید  کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لیا ہےاور چونکہ قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہےاس لیے قرآن پاک کے عربی کے الفاظ محفوظ رہیں گےاور جب عربی کے الفاظ محفوظ رہیں گے تو چونکہ معانی الفاظ کے تا بع ہوتے ہیں اس لیے معانی بھی محفوظ رہیں گے   ،باقی رہا ترجمہ ؟تو اگرچہ ترجمے کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے نہیں لیا لیکن اس کا  یہ مطلب نہیں کہ قرآن کا ترجمہ کرنا ہی درست نہیں یا جتنے تراجم موجود ہیں ان میں سے کوئی بھی درست نہیں،بلکہ اہل حق نے جو ترجمے کیے ہیں وہ درست ہیں۔

2۔قرآن مجید کے ترجمے اگرچہ شروع سے نہیں  ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں  کہ جو ترجمے کیے گئے ہیں وہ درست نہیں۔

نوٹ:قرآن مجید کا ترجمہ کب ہوا اور کس نے کیا ہمیں اس کی تحقیق نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved