- فتوی نمبر: 12-190
- تاریخ: 13 جون 2018
- عنوانات: اہم سوالات
کیا شوہر اپنی اولاد کو بیوی کے ماں باپ (نانا ،نانی )اوربقایا رشتے داروں سے ملنے پر روک سکتا ہے ؟جبکہ شوہر کا موقف ہے یہ کہ وہ اپنے بچوں کو نانا نانی سے کبھی کبھی ملانے لے جائے گا۔مثلا مہینے میں ایک دفعہ اور وہ بھی تین چار گھنٹے کے لیے ۔کیا شرعی اعتبار سے شوہر کا ایسا کرنا درست ہے ؟شرعی اعتبار سے بچوں کو نانا نانی ملانے سے کیا مراد ہے ؟کہ ایک یا دو دن کے لیے بچوں کو چھوڑنا ضروری ہے یا ایک دو گھنٹے کے لیے ملادینا کافی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اولاد کو ان کے نانا ،نانی اور دیگر رشتہ داروں سے ملنے سے روکنے کی کوئی معقول وجہ ہو تو روک سکتا ہے بلاوجہ روکنا مناسب نہیں ۔نیز ان رشتہ داروں سے ملانے کے لیے وہاں چھوڑنا ضروری نہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved