• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لڑکیوں کا بیعت کرنا

  • فتوی نمبر: 11/51
  • تاریخ: 06 مارچ 2018

استفتاء

لڑکیوں کا بیعت کرنا کیسا ہے؟ اور موبائل کے ذریعے بیعت کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔لڑکیاں بیعت کرسکتی ہیں البتہ مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔

الف :والدین یا اپنے شوہر کے علم اور ان کی جازت سے بیعت ہو ں۔

ب:جس سے بیعت ہوں (۱)وہ خود متبع سنت ہو(۲) بڑی عمر کا ہو بالکل نوجوان نہ ہو (۳)اس زمانے کے اہل اللہ کا اس پر اعتماد ہو(۴)کسی معروف سلسلے کے متبع سنت شیخ سے سلوک کی باضابطہ تربیت حاصل کی اور اسے اس شیخ سے اجازت بیعت حاصل ہو ۔

ج:شیخ سے رابطہ اپنے محرم یا شوہر کے ذریعہ ہو ۔

2۔موبائل فون کے ذریعہ بھی بیعت کی جا سکتی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved