- فتوی نمبر: 13-90
- تاریخ: 22 مارچ 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قربانی کے جانور کی ٹانگ ٹوٹ گئی اس پرپٹی باندھ دی پھر وہ ہلکا ہلکا زمین پر ٹانگ لگا کرچلنے لگا کیا اس کی قربانی ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لنگڑے جانور کی قربانی جائز ہونے کے لیے صرف اتنا کافی نہیں کہ وہ لنگڑا پائوں زمین پر رکھتا ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ لنگڑے پائوں سے چلنے میں مدد بھی لیتا ہو اگر چہ لنگڑا کر چلتا ہو جیسا کہ بعض لنگڑے آدمی لنگڑے پائوں پر پورا سہارا لے کر چلتے ہیں اگر چہ لنگڑا کرچلتے ہیں ۔ لہذامذکورہ صورت میں یہ جانور پائوں زمین پررکھ کر چلنے میں اگراس سے سہارا بھی لیتا ہے تو اس کی قربانی درست ہو گی ورنہ درست نہ ہو گی۔چنانچہ شامی(392/9) میں ہے:
والعرجاء التی تمشی الی المنسک ای المذبح ۔والعرجاء التی لایمکنها المشی برجلها العرجاء انما تمشی بثلاث قوائم حتی لو کانت تضع الرابعة علی الارض وتستعین بها جاز ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved