• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لے پالک بچی کا پرورش کرنے والے کے ساتھ رشتہ

استفتاء

اگر کوئی شخص دو تین ماہ کی بچی لے کر پالتا ہے، والدین کی طرح اس کی تعلیم و تربیت کرتا ہے۔ جب وہ بڑی ہو جاتی ہے تو کیا وہ ان لوگوں کے لیے جنہوں نے لے کر پالا تھا غیر محرم ہو جاتی ہے؟ مفتی صاحب سے فتویٰ   لے دیجیے، شکر گزار ہوں گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر اس لے پالک بچی کا پرورش کرنے والے کے ساتھ نہ تو پہلے سے کوئی محرمیت کا رشتہ ہے اور نہ ہی بعد میں رضاعت وغیرہ کی وجہ سے محرمیت کا رشتہ قائم ہوا تو یہ لڑکی پرورش کرنے والے مرد کے لیے غیر محرم ہو گی۔

في الفتاوى الهندية (1/ 77، 273):

(القسم الأول المحرمات بالنسب) و هن الأمهات و البنات و الأخوات و العمامات و الخالات و بنات الأخ و بنات الأخت فهن محرمات نكاحاً و وطئاً و دواعيه على التأبيد … (القسم الثالث المحرمات بالرضاع) كل من تحرم بالقرابة و الصهرية تحرم بالرضاع.

و في قاضي خان على هامش الهندية (1/ 360):

حرمة النكاح على نوعين مؤبدة و غير مؤبدة فالمؤبدة تثبت بالنسب و الرضاع و الصهرية أما المحرمات بالنسب ما نص الله تعالى قوله ((حرمت عليكم أمهاتكم)) الآية … و أما المحرمات بالرضاع فما يحرم من النسب يحرم بالرضاع.

و في رد المحتار (4/ 107):

أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع، جمع، ملك، شرك، إدخال أمة على حرة فهي سبعة ذكرها المصنف بهذا الترتيب.

و في الكفاية (3/ 199):

و أسباب حرمتهن تتنوع إلى تسعة أنواع: القرابة، و المصاهرة، و الرضاع، و الجمع، و تقديم

الحرة على الأمة، و قيام حق الغير من نكاح أو عدة، و الشرك و ملك اليمين، و الطلقات الثلاث.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved