- فتوی نمبر: 14-263
- تاریخ: 11 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے جیز کیش کی طرف سے ایک میسج آیا ہے اور وہ یہ ہے ’’سو روپے واپس 17فروری تک جیز کیش سے آپ کسی بھی بینک یا شناختی کارڈ پر رقم بھیجیں ،بلز ادا کریں یا موبائل لوڈ خریدیں اور اگلے ہفتے پائیں سو روپے ۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا میرے لیے اس طرح سوروپے وصول کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جیز کیش سے کسی بھی بینک یا شناختی کارڈ پر رقم بھیجنے یا جیز کیش سے بلزاداکرنے یا موبائل لوڈ خریدنے پر اگلے ہفتے جو سوروپے ملیں گے ان کی حیثیت کمپنی کی طرف سے ہدیہ کی بنتی ہے لہذا اس طرح سوروپے وصول کرنا جائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved