• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ماں کے پیٹ میں بچے کے بارے میں کیا معلومات لکھ دی جاتی ہیں؟

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچے کے بارے میں کیا معلومات لکھ دی جاتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ماں کے  پیٹ میں بچے کے بارے میں درج ذیل معلومات لکھ دی جاتی ہیں:

1.لڑکا ہوگا یا لڑکی۔

2.فرمانبردار ہوگا یا نافرمان۔

3.رزق کتنا ہوگا ۔

4.عمر کتنی ہوگی۔

صحيح البخاری (8/ 122 ) میں ہے:

عن ‌أنس بن مالك رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «وكل الله ‌بالرحم ‌ملكا فيقول: أي رب نطفة، أي رب علقة، أي رب مضغة، فإذا أراد الله أن يقضي خلقها قال: أي رب ذكر أم أنثى، أشقي أم سعيد، فما الرزق فما الأجل فيكتب كذلك في بطن أمه.

ترجمہ: حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے رحم (ماں کے پیٹ)میں ایک فرشتہ مقرر فرما رکھا ہے وہ یہ عرض کرتا رہتا ہے:’’پروردگار ابھی تک یہ نطفہ ہے، پروردگار اب یہ جمے ہوئے خون کی شکل ہوگیا، پروردگار اب یہ گوشت کا لوتھڑا بن گیا‘‘ پھرجب اللہ تعالیٰ یہ ارادہ فرماتے ہیں کہ اس کی تخلیق کو پورا فرمادیں تو وہ فرشتہ عرض کرتا ہے:’’اے میرے پروردگاراس کے متعلق کیا لکھوں مرد ہوگا یا عورت؟ بدبخت ہوگا یا نیک بخت؟ اس کا رزق کتنا ہوگا؟ اور عمر کتنی ہوگی؟‘‘ تو فرشتہ اسی طرح سے یہ (ساری باتیں) اس بچے کی ماں کے پیٹ کے اندر ہی لکھ دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved