- فتوی نمبر: 5-302
- تاریخ: 27 فروری 2013
استفتاء
ایک شخص یہاں سے عمرہ کے لیے گیا۔ عمرہ کرنے کے چند دن بعد مدینہ منورہ چلا گیا۔ چند دن کے بعد واپس مکہ مکرمہ آنا چاہتا ہے تو واپسی پر مدینہ کی میقات ذو الخلیفہ سے یا کسی بھی میقات سے مکہ مکرمہ میں احرام باندھ کر آنا واجب ہے یا بغیر احرام کے بھی آسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے اس شخص نے چار عمرے کر لیے ہیں اب اس نے عمرہ نہیں کرنا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مدینہ سے واپسی پر دوبارہ احرام باندھنا واجب ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved