- فتوی نمبر: 14-133
- تاریخ: 09 مئی 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک آدمی چار دیگوں کی نذر مانتا ہے کہ اگر میرا یہ کام ہو گیا تو چار دیگیں فلاں ادارہ یا مدرسہ میں دے گا۔
۱)کام ہونے کے بعد اگر وہ دیگوں کے پیسے کسی غریب آدمی کو دے دے تو نذر پوری ہو جائے گی؟(۲) یا وہ معین مدرسہ میں دینا واجب ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(۱) نذر میں اصل عبادت جس کا التزام کیا ہے وہ واجب ہوتی ہے اس کے اوصاف لازم نہیں ہو تے اس لیے پیسے کسی غریب کو دینے سے بھی نذر پوری ہو جائے گی۔
(۲) معین مدرسہ میں دینا واجب نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved