• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ماہ صفر کو منحوس سمجھنا

استفتاء

صفر کے مہینے کو شاید اس لیے منحوس سمجھتے ہیں کہ اس مہینہ میں آپ ﷺ بیمار ہوئے۔ کیا اس ماہ میں ایسے معاملات رکھنا جیسے کوئی خوشی قبول نہ کرنا، نکاح شادی وغیرہ نہ کرنا، کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت کی رو سے صفر کا مہینہ بھی عام مہینوں کی طرح ہے۔ جاہلی دور میں لوگ صفر کے منحوس ہونے کا عقیدہ رکھتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا  "لا صفر في الإسلام” یعنی اسلام میں صفر کے منحوس ہونے کا کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ فقط و اللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved