• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مکان کی پہلی منزل کو اپنی ملکیت میں رکھتے ہوئے اس کو مسجد کے لیے وقف کرنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام !

کہ ایک شخص مسجد کے لیے زمین وقف کرتا ہے لیکن یہ شرط لگاتا ہے کہ میں صرف چھت مسجد کے لیے وقف کرتا ہو ں یا نیچے کی جگہ وقف کرتا ہو ںاوپر والی جگہ میں دکان یا مکان بنائوں گا تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

برائے مہر بانی راہنمائی فرمائیں ۔اللہ جل شانہ  آپ احباب کے علم وعمل میں مزید برکت وترقی عطا فرمائے ۔

وضاحت مطلوب ہے کہ :

دکان یا مکان بھی وقف ہو گا؟

جواب وضاحت :

ایک شخص یہ نیت کرتا ہے کہ میں صرف چھت مسجد کے لیے وقف کرتا ہوںیا نیچے کی جگہ مسجد کے لیے وقف کرتا ہوں اور اوپر کی جگہ یا نیچے کی جگہ میں دکان یا مکان بنانا چاہتا ہوں ۔اب وضاحت یہ مطلوب ہے کہ اس کی اس نیت سے صرف وہی مقرر جگہ وقف ہو گی ؟یا مکمل جگہ وقف ہو گی ؟

مزیدوضاحت:میں صرف نیچے کی جگہ وقف کرنا چاہتا ہوں اوپر نیچے اپنی ذاتی رہائش رکھوں گااسے وقف نہیں کروں گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شرعی مسجد کے لیے ضروری ہے کہ مسجد کے اوپر اور نیچے کے تمام حصے بھی وقف ہوں لہذا گر کوئی شخص مسجد کے اوپریا نیچے کے حصے کو اپنی ملکیت میں رکھتے ہوئے مسجد بنانا چاہے تو ایسی صورت میں وہ مسجد ،شرعی مسجد نہ ہو گی ۔سوال میں پوچھی گئی صورت میں چونکہ مسجد کے اوپر نیچے کا حصہ وقف نہیں ہے بلکہ ذاتی رہائش کے لیے ہے اس لیے یہ مسجد شرعی نہیں بنے گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved