- فتوی نمبر: 18-335
- تاریخ: 19 مئی 2024
استفتاء
مخصوص ایام میں خواتین قرآن پڑھ سکتی ہیں؟ پکڑ سکتی ہیں؟ درود ابراہیمی پڑھ سکتی ہیں ؟عبادت کی کون سی شکل اختیار کر سکتی ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مخصوص ایام میں عورت کے لیے نماز پڑھنا روزہ رکھنا جائز نہیں البتہ درود ابراہیمی دعائیں اور مخصوص قرآنی آیات، دعا وغیرہ کی نیت سے پڑھ سکتی ہیں قرآن کو چھونا جائز نہیں البتہ قرآن مجید ایسے حالات میں ہو جو کہ اس کی جلد کے ساتھ سلا ہوانہ ہوبلکہ اس سے جدا ہو تو غلاف سے پکڑ سکتی ہیں۔
عالمگیری جلد نمبر 1 صفحہ 43 میں ہے:
ويجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلك في السراجية ومنها حرمة مس المصحف لا يجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف إلا بغلاف متجاف عنه كالخريطة والجلد الغير المشرز لا بما هو متصل به
© Copyright 2024, All Rights Reserved