• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مکرہ کی تحریری طلاق

استفتاء

اگر کوئی شخص اپنے خاندان والوں کے اصرار پر اور ڈرانے دھمکانے پر اپنی بیوی کو درج ذیل تحریر لکھ دے لیکن زبان سے کوئی بھی لفظ ادا نہ کیا ہو۔ تحریر درج ذیل ہے:

” میں نے حالات سے مجبور ہو کر اپنی بیوی فلاں دختر فلاں کو طلاق دی، طلاق دی، طلاق دی” ایک ہی مجلس میں بیوی کی غیر موجودگی میں تحریر لکھی۔ لیکن زبان سے ایک دفعہ بھی لفظ طلاق ادا نہیں ہوا۔ بعد میں تین یا چار روز کے بعد وہ شخص جب اپنی بیوی سے ملتا ہے تو اسے کہتا ہے میں نے آپ کو طلاق نہیں دی۔ صرف خاندان والوں کو خوش کرنے کے لیے تحریر لکھی تھی۔ اور اس سے رجوع کرلیتا ہے۔ آیا اس سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں ہوگی؟

وضاحت مطلوب ہے: ڈرانے دھمکانے سے کیا مراد ہے واضح کریں؟

جواب: ڈرانے دھمکانے سے مراد پہلے والے بیوی بچے لے لیں گے، اور پورے خاندان سے تعلق ختم ہو جائے گا، کسی کے گھر آنے جانے پر پابندی ہوگی، مار پٹائی بھی کرسکتے تھے۔۔۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں طلاق نہیں ہوئی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved