• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

منت والے بکرے کی شرائط قربانی والے بکرے کی ہیں؟

  • فتوی نمبر: 18-16
  • تاریخ: 21 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگرکوئی بندہ منت مانے کہ’’ میں اللہ  کےنام پہ بکرادونگا‘‘کیا وہ بکرا سال کا ہونا شرط ہے؟جوشرائط قربانی کے جانور کی ہوں وہ منت کے بکرے کی ہونا ضروری ہیں؟یا پھر مطلقا کوئی بکرا بھی چل جائیگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرمنت کسی متعین بکرے کی نہ ہوں تو جوشرائط قربانی کے بکرے کی ہیں وہی منت کے بکرے کی ہوں گی،لہذا منجملہ دیگر شرائط کے ایک سال کاہونا بھی ضروری ہوگا۔کذافی امداد الاحکام3/27

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved