• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

منبر محراب میں ہونا چاہیے یا محراب سے باہر؟

استفتاء

مفتی صاحب !منبر محراب میں ہونا چاہیے یا محراب سے باہر ؟اور محراب کے متعلق کیا کیا احکامات ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

منبرمحراب میں ہوتو یہ بھی جائز ہے اور محراب سے باہر ہو تو یہ بھی جائز ہے ۔محراب مسجد شرعی کا ہی حصہ ہے لہذا جو احکامات مسجد شرعی کے ہیں وہی احکامات محراب کے ہیں ۔البتہ امام جب نماز پڑھائے تو وہ مکمل محراب میں کھڑا نہ ہو کیونکہ یہ مکروہ ہے البتہ اگر پائوں محراب سے باہر ہوں تو پھر کراہت نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved