- فتوی نمبر: 1-173
- تاریخ: 12 مارچ 2007
استفتاء
ہمارے علاقے میں ایک صاحب مسجد اس طور پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں کہ اوپر منزل پر مسجد ہو گی اور نیچے یہ تعمیرات ہونگی۔
۱: امام مسجد کا گھر
۲: دوکانیں جن کا کرایہ مسجد کیلئے ہو گا۔
۳: بچیوں کیلئے مدرسہ یعنی مکتب نہاری۔
مذکورہ صورتوں کا شریعت کی روشنی میں کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ مذکورہ اشیاءکا مسجد کے نیچے بنانا شرعاً درست ہے ۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے
و اذا جعل تحته سردابا لمصالح المسجد جاز ۔و فی تقریرات الرافعی :(قوله لمصالح المسجد ) لیس بقید بل الحکم کذلک اذا کان ینتفع به عامة المسلیمن۔ (6/ 547)
© Copyright 2024, All Rights Reserved