- فتوی نمبر: 13-94
- تاریخ: 29 اکتوبر 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد انتظامیہ کی صراحتا اجازت کے بغیر مسجد کے یوپی ایس سے خطیب صاحب کو کنکشن لینا جائز ہے ؟اگر نہیں تو جتنا عرصہ کنکشن لیئے رکھا اس کا کیا تاوان ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر انتظامیہ کی طرف سے یو پی ایس سے خطیب صاحب کو کنکشن لینے کی دلالۃ اجازت ہو تو کنکشن لینا جائز ہے ایسی صورت میں صراحتا ًاجازت لینا ضروری نہیں ۔ لیکن اگر نہ دلالۃ اجازت ہے اور نہ صراحتا ً تو ایسی صورت میں کنکشن لینا جائز نہیں اور اس صورت میں جتنا عرصہ کنکشن لیے رکھا عرفا اس کا جتنا تاوان بنتا ہو اتنا ادا کریں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved