• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کی جگہ جوتا اتارنے کے لیے استعمال کرنا

  • فتوی نمبر: 9-284
  • تاریخ: 11 فروری 2017

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد پہلے چھوٹی تھی، آبادی اور نمازیوں کی ضرورت کے پیش نظر قبلے کی جانب اس کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب مسجد وسیع ہو گئی ہے البتہ ایک دقت پیش آرہی ہے اور وہ یہ ہے کہ پہلے سے موجود جوتے اتارنے کی جگہ اب ناکافی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کافی دشواری پیش آرہی ہے۔ اس سے متصل جگہ باضابطہ مسجد ہے جہاں معتکف بھی آتے جاتے ہیں۔

کیا مسجد شرعی کا کچھ حصہ الگ کر کے جوتے اتارنے کی جگہ میں استعمال کر سکتے ہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیجیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مسجد شرعی کے کسی حصے کو جوتے اتارنے کی جگہ میں شامل کرنا جائز نہیں۔

فتاویٰ شامی (6/ 547- 548) میں ہے:

(لا عكسه) يعني لا يجوز أن يتخذ المسجد طريقاً …. وإن أراد أهل المحلة أن يجعلوا شيئاً من المسجد طريقاً للمسلمين فقد قيل ليس لهم ذلك وأنه صحيح………… بخلاف جعل المسجد طريقاً، لأن المسجد لا يخرج عن المسجدية أبداً…….فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved