- فتوی نمبر: 1-173
- تاریخ: 12 مارچ 2007
استفتاء
ایک مولوی صاحب نے ایک مسجد بنوائی بایں طور کہ باقاعدہ تعمیر وغیرہ تو نہیں کی البتہ! علاقے کے معزز علماءکو بلا کر مسجد کا افتتاح کروایا ۔ اور اذان دے کر نماز بھی ادا کی گئی ۔ اس کے بعد مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ بھی اکٹھا بھی کیا گیا ۔ لیکن تعمیر شروع نہ ہوئی اب وہ صاحب اس جگہ کو فروخت کرنا چاہ رہے ہیں ۔مذکورہ جگہ کا فروخت کرنا شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکوره جگہ شرعاً مسجد بن چکی ہے لہذا اس کا بیچنا جا ئز نہیں ۔ جیسا کہ ہدایہ میں ہے:
واذا صح الوقف لم یجزبیعه. (2/ 640) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved