• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسجد کی موٹر سے ٹینکی بھرنے کاحکم

  • فتوی نمبر: 18-95
  • تاریخ: 21 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب !عرض ہے کہ میں ایک مسجد میں امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں اور مسجد کی انتظامیہ میرے والد صاحب اور دادا جی ہیں اور مسجد کے بالکل متصل میرے والد صاحب کی رہائش ہے اور میں اپنے والد صاحب کے ساتھ ہی رہتا ہوں ،میرے والد صاحب اور دادا جی نے مسجد کے امام کے لئے مکمل رہائش بنائی ہے جس میں تمام سہولتیں موجود ہیں۔ اگر میں چاہوں تو بوجہ امام کے مسجد کی رہائش میں رہ سکتا ہوں ،کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن میرے والد صاحب کی جو رہائش ہے وہ مسجد کے بالکل متصل ہے،اس  رہائش میں پانی کا مسئلہ ہے ،پانی بہت کم آتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ بوجہ امام مسجد ہونے کے میں مسجد کی موٹر سے اپنے گھر کی ٹینکی بھرسکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے آپ کو اجازت ہے تو مسجد کی موٹرسے اپنے گھر کی ٹینکی بھر سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved