- فتوی نمبر: 12-178
- تاریخ: 11 جون 2018
استفتاء
کل شام میں مسجد نبوی کے ممبر سے بات کی جارہی تھی کہ آپ اعتکاف کی میں سلام پیش کرنے نہیں جاسکتے ۔پلیز رہنمائی فرمائیں اور اعتکاف والوں کے لیے مسجد کی حدود کہاں تک ہیں ؟کیا مسجد نبوی کی لائبریری اور واش اور باہر کا صحن حدود میں داخل ہیں ؟ نہایت ادب سے گذارش ہے تمام مفتیان سے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرعی اعتبار سے مسجد صرف اس احاطے کا نام ہے جو نماز پڑھنے کے لیے مقرر کیا گیا ہو جس کا علم اس مسجد کی انتظامیہ سے ہو سکتا ہے ۔لہذا مسجد نبویﷺ کی شرعی حدود کے بارے میں وہاں کی انتظامیہ سے معلوم کیا جائے ۔اعتکاف کی حالت میں روضہ اقدس پر سلام پیش کرنے کے لیے اگر مسجد نبوی ﷺ کی شرعی حدود سے نکلنا پڑے تو اس سے اعتکاف ٹوٹ جائے گااور اگر شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے سلام پیش کیاجاسکتا ہو تو پھر اعتکاف پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved