• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میت کے کپڑے اور کچن کا سامان

  • فتوی نمبر: 6-11
  • تاریخ: 29 جون 2013

استفتاء

ہم نے مرحوم کے کپڑے اور کچن کا سامان وارثوں کو دینا چاہتا، مگر انہوں نے  لینے سے  انکار کر دیا، اور کہا کہ کچن کے سامان پر مرحوم کی بیگم کا حق ہے، کپڑوں کے سلسلہ میں کہا آپ کی مرضی ہے، جس کو چاہیں اس کو دیں، مرحوم کے کپڑے ہم نے مدرسہ میں دے دیے ہیں۔ باقی چیز ابھی ہمارے پاس امانت رکھی ہوئی ہے۔

گاڑی، سامان کچن، بستر جو کہ مرحوم کی بیگم کے استعمال میں تھا۔ آپ ارشاد فرمائیں شریعت کی روشنی میں ان چیزوں پر مرحوم کی بیگم کا حق بنتا ہے یا نہیں؟ آپ کے حکم کے بعد سامان وارثوں کو دیا جائے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کچن کا سامان: مرحوم کے وارثوں نے کچن کا سامان سارا مرحوم کی اہلیہ کو دیا تو یہ بھی جائز ہے۔
جو بستر اہلیہ کے استعمال میں تھا وہ انہی کا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved