- فتوی نمبر: 18-31
- تاریخ: 19 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
(1)کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل ذرائع نقل و حمل کی تیزی کی وجہ سے یہ صورت حال پیش آتی ہے کہ ایک آدمی مثلا بیمار ہوا تو اسے علاج کی غرض سے کہیں دوسرے شہر لے جایا گیا اور وہیں اس کا انتقال ہوگیا۔ اسی طرح سفر میں بھی یہ حالت پیش آجاتی ہے یا حادثاتی موت میں بھی ایسا ہوجاتا ہے کہ انتقال اپنے وطن سے دور ہوتا ہے کیا ایسے حالات میں اس میت کو وہیں پر دفن کرنا چاہیے یا اس کو اپنے علاقے میں منتقل کرنے کی گنجائش ہے؟
(2)اسی طرح بعض لوگ ملازمت وغیرہ کے سلسلے میں فیملی سمیت کسی دور کے شہر میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور وہیں ان کا انتقال ہو جاتا ہے ۔رشتہ داروں کی خواہش ہوتی ہےکہ تدفین اپنے آبائی علاقے میں ہوکیا اس کی گنجائش ہے؟یہ صورت حال بعض بڑے دینی بزرگوں کے ساتھ بھی پیش آتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1-2)مذکورہ دونوں صورتوں میں بہتر تو یہی ہے کہ جہاں انتقال ہوا ہے وہیں دفن کر دیا جائے تاہم اپنے وطن منتقل کرنے کی بھی گنجائش ہے بشرطیکہ وطن منتقل کرنے میں لاش کے بگڑنے کا اندیشہ نہ ہو۔
(1-2)وقال فی المراقی (614)
وقال قاضيخان وقد قال قبله لو مات في غير بلده يستحب تركه فإن نقل إلى مصر آخر لا بأس به لما روي أن يعقوب صلوات الله عليه مات بمصر ونقل إلى الشام وسعد ابن أبي وقاص مات في ضيعة على أربعة فراسخ من المدينة ونقل على أعناق الرجال إلى المدينة. قلت يمكن الجمع بأن الزيادة مكروهة في تغيير الرائحة أو خشيتها وتنتفي بانتفائها لمن هو مثل يعقوب عليه السلام وسعد رضي الله عنه لأنهما من أحياء الدارين.
عالمگیری(350)میں ہے:
وكذا لو مات في غير بلده يستحب تركه فإن نقل إلى مصر آخر لا بأس به ولا ينبغي إخراج الميت من القبر بعد ما دفن إلا إذا كانت الأرض مغصوبة أو أخذت بشفعة .
مجمع الانھر(276)میں ہے:
والميت دفنه في المكان الذي ماتت في مقابر أولئك المسلمين وإن نقل قبل الدفن إلى قدر ميل أو ميلين فلا بأس به وكذا لو مات في غير بلده يستحب تركه فإن نقل إلى مصر آخر فلا بأس به۔
دررالاحکام شرح غرر الاحکام (1/327)
ويخرج ولدها ) كذا في الخانية وفيها أيضا ويستحب في القتيل والميت دفنه في المكان الذي مات فيه في مقابر أولئك المسلمين وإن نقل قبل الدفن إلى قدر ميل أو ميلين فلا بأس به وكذا لو مات في غير بلده يستحب تركه فإن نقل إلى مصر آخر لا بأس به
© Copyright 2024, All Rights Reserved