- فتوی نمبر: 18-74
- تاریخ: 19 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب جب میت کو اٹھا کر لے جاتے ہیں تو کندھے آگے ہونے چاہیے یا پاؤں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ پاؤں آگے کرو ۔شرعی لحاظ سے دلیل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
میت کو اٹھا کر قبرستان لے جاتے وقت میت کا سر آگے ہونا چاہیے نہ کے پاؤں ۔
فتاویٰ ہندیہ (1/342 ) میں ہے:
وفي حالة المشي بالجنازة يقدم الرأس كذا في المضمرات
فتاویٰ تاتارخانیہ(1/601) میں ہے:
وفي حال المشي بالجنازة يقدم الرأس
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند (5/196 ) میں ہے:
سوال :اگر قبرستان مشرق کی جانب ہو تو میت کو لے جاتے وقت سر کس طرف ہو؟
جواب : قبرستان خواہ کسی طرف ہو مشرق کی جانب ہو یا مغرب کی یا شمال وجنوب کی طرف ہو بہر حال سرہانہ چارپائی کا آگے کی طرف ہونا چاہیے یعنی میت کا سر آگے ہونا چاہیے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved