- فتوی نمبر: 14-137
- تاریخ: 10 فروری 2019
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔حضرت جی سامنے مزار ہے کسی بزرگ کا ،اس پر غیر اللہ کے نام پر بکرا آیا ہے ،کوئی باندھ کر چلاگیا ہے ۔اس کا کیا حکم ہے ؟
۲۔دوسرا شخص اس کو اپنے گھر لے آیا اس کا کیا کیا جائے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔۲ غیر اللہ کے نام پر جو چیز دی جائے اسے استعمال کرنا جائز نہیں جو شخص اسے اپنے گھر لے آیاہے اسے چاہیے کہ وہ اصل مالک کو یہ بکرا واپس کرے اور اگر اصل مالک تک رسائی ممکن نہ ہو تو کسی مستحق زکوۃ کو دیدے
© Copyright 2024, All Rights Reserved