- فتوی نمبر: 13-131
- تاریخ: 22 جنوری 2019
استفتاء
جناب مفتی صاحب السلام علیکم ؛
میں شہاب الدین میری عمر 60 سال سے زیادہ ہے مجھ میں کام کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔کیا میں میزان بینک میں سرمایہ لگا کر وہاں سے پرافٹ لے سکتا ہوں ؟ میری کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور کسی کو کاروبار کے لیے پیسے دینے میں تسلی نہیں ہے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورتحال میں آپ میزان بینک میں سرمایہ کاری کر کے نفع ( پرافٹ) لے سکتے ہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved