• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

محراب پر نعرہ لکھنا

  • فتوی نمبر: 23-62
  • تاریخ: 29 اپریل 2024

استفتاء

ہم سب صحابہ کرام سے محبت کرنے والے ہیں، لیکن ہماری مسجد میں کچھ لوگ محراب کے اوپر  ’’میں سپاہی صحابہ دا‘‘  لکھنے پر بضد ہیں جس پر محلے کے بعض بزرگ اعتراض کر ہے ہیں، آپ کی اس بارے میں رائے درکار ہے۔

وضاحت مطلوب ہے کہ: لکھنے والوں کے اصرار اور ضد کی وجہ کیا ہے؟

جواب وضاحت: لکھنے والے جذباتی نوجوان ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے محبت میں لکھا ہے اور جو لوگ اعتراض کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ پہلے سے مسجد کی دیوار پر چار صحابہ کے نام لکھے ہوئے ہیں تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سپاہی ہونے کے لیے لکھنے کی ضرورت نہیں، اگر لکھنا کسی انتشار کا باعث ہو تو اس سے اجتناب کرنا چاہئے، حضور اکرمﷺ نے لوگوں کو فتنے سے بچانے کے لیے حطیم کو کعبے میں شامل نہ فرمایا، نیز مسجد کی دیواروں کے بارے میں اصل حکم یہ ہے کہ ان پر کچھ نہ لکھا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved