• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میں نے طلاق لکھ دی ہے اور جب میں نے فارغ کر دیا تو مفتی حضرات کیا کریں گے

استفتاء

اس عبارت کے ساتھ ایک لف خط ہے جس میں لڑکے نے لڑکی کو طلاق دینے کے بارے میں لکھا ہے۔

بعد میں خط کے فریقین کی طرف سے لوگ جمع ہوئے جس میں مصلحت کے لیے علماء سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا جس پرلڑکے نے کہا "میں  نے طلاق لکھ دی ہے اور جب میں نے فارغ کر دیا تو مفتی حضرات کیا کریں گے” ۔ ان حالات میں رہنمائی فرمائیں کہ رجوع کی صورت کیا ہے؟ طرف صلح چاہتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائن پڑگئی ہے۔ اگر میاں بیوی دونوں اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ تو مہر جدید کے ساتھ گواہوں کو موجودگی میں دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں اور آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاق کا  اخیتار رہ جائے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved