• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میری طرف سے آپ کو طلاقیں ہیں” کے الفاظ سے دو طلاقوں کی نیت

استفتاء

ایک آدمی نے اپنی بیوی سےکہا کہ” میری طرف سے آپ کو طلاقیں ہیں” جبکہ ایک طلاق وہ اپنی بیوی کو ایک یا دو سال قبل بھی دے چکا تھا اور رجوع بھی کر چکا تھا۔ رہی بات نیت کی تو نیت بھی دو طلاقوں کی تھیں جو کہ باقی موجود تھیں؟ اگر قران و حدیث میں میرے لیے دوبارہ گھر بسانے کی اجازت ہے تو جلد از جلد فتویٰ صادر فرمائیں تاکہ میری پریشانی دور ہوسکے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں اور نکاح ختم ہوگیا بیوی حرام ہوگئی اور اب اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved