• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میلاد اور ولادت کی تاریخ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں  علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ نبی کریمﷺکی ولادت کس ماہ میں  ہوئی اورکس تاریخ کوہوئی اورآج کل میلاد النبی کامنانا جائز ہے یانہیں  ؟اگر جائز نہیں  تومیلاد منانے والوں  کاکیاحکم ہے ؟

رسول اللہ ﷺکی ولادت باسعادت ماہ ربیع الاول میں  ہوئی البتہ تاریخ میں  اختلاف کی بناء پر مختلف اقوال نقل کئے گئے ہیں  جن میں  زیادہ راجح آٹھ ربیع الاول ہے۔نیز مروجہ میلاد کاخیرالقرون سے کوئی ثبوت نہیں  ملتالہٰذا یہ بدعت قبیحہ ہے جس کا ترک لازم ہے اورجانتے بوجھتے بدعت کاارتکاب کرنے والافاسق ضرو رہے۔واللہ اعلم بالصواب

سوال یہ ہے کہ کیا یہ صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ جواب درست ہے البتہ ہماری تحقیق میں  ولادت میں  راجح قول 9ربیع الاول کاہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved