• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو خون لگوانے سے نکاح پر اثر

استفتاء

ایک شخص نے بیوی کو سخت بیماری کی وجہ سے خون دیا۔ کیا اس صورت میں نکاح میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہوا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شوہر کا خون بیوی کو یا بیوی کا خون شوہر کو لگوانے سے نکاح پر شرعاً کوئی اثر نہیں پڑتا، نکاح بدستور قائم رہتا ہے، کیونکہ شریعت نے محرمیت کو نسب، مصاہرت اور رضاعت کے ساتھ مخصوص کیا ہے، ان سے تجاوز کرنا درست نہیں۔ (جواہر الفقہ: 7/ 49)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved