• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

موبائل بند کرنے کے لیے نماز توڑنا

  • فتوی نمبر: 11-151
  • تاریخ: 04 مارچ 2018

استفتاء

اگر دوران نماز ایک ہاتھ سے موبائل بند کرنا مشکل ہو دونوں ہاتھوں کے بغیر بند کرنا ناممکن ہو تو کیا نمازی موبائل بند کرنے کے لیے نماز توڑ کر دوبارہ نماز میں شامل ہوجائے۔

اب سوال یہ ہے کہ موبائل بند کرنے کے لیے نماز توڑنا جائز ہے ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:

آپ کے سامنے ایسی کونسی صورت ہے کہ جس میں دونوں ہاتھوں کے بغیر موبائل بند کرنا ناممکن ہو ؟

جواب وضاحت:

موبائل ایسے پرس بٹوہ میں ہو جس سے دونوں ہاتھوں کے بغیر نکالنا مشکل ہو ،موبائل جیب میں ہو یا شلوارکے ناڑہ سے آویزاں ہو ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

موبائل بند کرنے کے لیے نماز توڑنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved