• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

موبائل پر تلاوت کے احکام

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

موبائل اور قرآن کی ایپ سے قرآن پڑھنا کیسے ہے؟(2) کیا بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں؟(3) اور کیا اگر لیٹ کر موبائل سے پڑھ لے تو یہ کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔موبائل اورقرآن کی ایپ سے قرآن پڑھنا جائز ہے۔

2۔بغیروضو بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جس جگہ پر سکرین پر الفاظ ہیں وہاں ہاتھ نہ لگائے جس جگہ پر قرآن پاک کی عبارت نہیں ہے وہاں سےپکڑ سکتا ہے۔ایسے ہی لیٹ کر موبائل سے پڑھنا اگرچہ جائز ہےلیکن بلاعذرایسا کرنا خلاف ادب ہے اہتمام سے باادب ہوکر پڑھنا چاہیے۔

في الشاميه(1/173)

ويحرم (به)بالاكبر (وبالاصغر)مس مصحف اي ما فيه آية کدرهم وجدار.

(قوله اي ما فيه الخ) ای المراد مطلق ما كتب فيه قرآن مجازا من اطلاق اسم الكل على الجزء او من باب الاطلاق والتقييد قال ح: لكن لا يحرم في غير المصحف الا بالمكتوب اي موضع الكتابة كذا في باب الحيض من البحر

في الهنديه:

لا باس بقراءۃ القران اذا وضع جنبه على الارض ولكن ينبغي ان يضم رجليه عند القراءة كذا  في المحيط لا باس بالقراءة مضطجعا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved