• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

محرم کے موقع پر کالے کپڑے پہننا

استفتاء

محرم الحرام میں کالے کپڑے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ محرم میں چونکہ شیعہ کالے کپڑے سوگ اور غم کے طور پر پہنتے ہیں اس لیے ان کی مشابہت ہے۔ ہمارے ایک مدرسہ ہے وہاں کے لوگ طلبہ کے بارے میں محرم کے دنوں میں خاص اس بات کا اہتمام کرتے ہیں کہ کوئی طالب علم کالے کپڑے پہن کر نہ آئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

محرم کے دنوں میں شیعوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے کالے کپڑے پہننا جائز نہیں ہے۔ مدرسہ والوں کا یہ اہتمام درست ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved