- فتوی نمبر: 20-120
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تشریحات حدیث
استفتاء
تین مرتبہ دستک سے ملاقات نہ ہوتو برانہ منائیں اور واپس چلے جائیں ۔
اس کا حوالہ ہوسکے تو دیں –
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ حدیث سنن ابی داؤد 2/363میں ہے :
عن أبى سعيد الخدرى قال كنت جالسا فى مجلس من مجالس الأنصار فجاء أبو موسى فزعا فقلنا له ما أفزعك قال أمرنى عمر أن آتيه فأتيته فاستأذنت ثلاثا فلم يؤذن لى فرجعت فقال ما منعك أن تأتينى قلت قد جئت فاستأذنت ثلاثا فلم يؤذن لى وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا استأذن أحدكم ثلاثا فلم يؤذن له فليرجع…..الخ
ترجمہ : ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں انصار کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ گھبرائے ہوئے آئے، تو ہم نے ان سے کہا: کس چیز نے آپ کو گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے؟ انہوں نے کہا: مجھے عمر رضی اللہ عنہ نے بلا یاتھا، میں ان کے پاس آیا، اور تین بار ان سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، مگر مجھے اجازت نہ ملی تو میں لوٹ گیاانہوں نے کہا: تم میرے پاس کیوں نہیں آئے؟ میں نے کہا: میں تو آپ کے پاس آیا تھا، میں نے تین بار اجازت مانگی، لیکن مجھے اجازت نہ ملی ، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی تین بار اندر آنے کی اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے تو وہ لوٹ جائے(اس لیے میں واپس لوٹ گیاتھا)
© Copyright 2024, All Rights Reserved