• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مونچھیں بڑھانے کی وعیدیں

استفتاء

سنا ہے کہ احادیث پاک میں مونچھیں بڑھانے کے بارے میں بہت وعیدیں آئی ہیں ۔ اس بارے میں چند مستند ارشادات نبوی ﷺ حوالہ کے ساتھ بیان فرما دیجیے۔ نہایت مہربانی ہو گی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نسائی شریف میں ہے:

عن زيد بن ارقم رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من لم ياخذ شاربه فليس منا ……….رقم الحديث 13

ترجمہ : حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مونچھیں نہ کاٹے وہ ہم میں سے نہیں ۔

مسند احمد میں ہے:

عن رجل من بني غفار ان رسول الله صلى الله عليه وسلم  قال من لم يحلق عانته ويقلم اظفاره  ويجز شاربه فليس منا ….. رقم الحديث 23480

ترجمہ : قبیلہ بنو غفار کے ایک آدمی  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا  جو شخص اپنے زیر ناف بال نہ کاٹے اور نہ اپنے ناخن کاٹے اور نہ اپنی مونچھیں کاٹے وہ ہم میں سے نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved