• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسافر امام چار رکعتیں پڑھادے تو مقیم مقتدیوں کی نماز کاحکم

  • فتوی نمبر: 15-301
  • تاریخ: 22 ستمبر 2019

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اگر مسافر آدمی بھول کر پوری نماز پڑھا دے اور پیچھے مقتدی کچھ مقیم ہوں اور کچھ مسافر اور عشاء کی نماز ہو۔ اور یہ وتروں کے بارے میں بھی بتا دیں کیونکہ وتر بھی پڑھائی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مسافر آدمی بھول کر عشاء کی نماز یا چار رکعت والی کوئی بھی نماز پوری پڑھا دے اور پیچھے مقیم مقتدی بھی ہوں تو ایسی صورت میں مقیم مقتدیوں کی نماز نہ ہو گی لیکن خود پڑھانے والے کی اور مسافر مقتدیوں کی ہو جائے گی۔ البتہ وتر سب کے ہو جائیں گے، وتر اور عشاء کی نماز میں اگرچہ ترتیب واجب ہے تاہم سہو یا نسیان کی وجہ سے یہ ترتیب ساقط ہو جاتی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved