• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مشرکہ چندہ سے مسجد ومدرسہ کے لیے انتہائی مہنگی جگہ خریدنا

استفتاء

مشترکہ چندے سے مسجد یا مدرسے کے لیے انتہائی مہنگی جگہ خریدنے کا حکم کیا ہے ؟جب کہ مسجد ومدرسہ کی ضرورت سستی جگہ سے بھی پوری ہو سکتی ہو اور پھر وہ چنداس کی تعمیر کے لیے بھی کافی ہو۔ اس کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں سے بے اعتنائی پیدا ہو تی ہو اور لوگ سینماؤں اور تھیٹروں کی جگہ انتہائی مہنگی خرید کر لوگوں کی پائی پائی کو مسجد ومدرسہ کے لیے استعمال کریں۔قدیم حنفی فقہاء کی تصریحات کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

وضاحت مطلوب ہے :

مشترکہ چندے کی تفصیل کیا ہے ؟

جواب :

یہ ہے کہ لوگوں سے اس نام پر چندہ اکٹھا کرنا کہ ہم نے سینما کی جگہ خرید کر مسجد بنانی ہے لہذا ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے یعنی عمومی چندہ ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مشترکہ چندے سے مسجد یامدرسے کے لیے مہنگی جگہ خرید ی جاسکتی ہے ۔قدیم فقہائے حنفیہ کی تصریحات نہ تو ضروری ہیں اور نہ  ہی ان حضرات کے دور میں سینمے یا تھیٹر ہوتے تھے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved