- فتوی نمبر: 2-231
- تاریخ: 20 جنوری 2009
استفتاء
ایک گھر کے پانچ افراد نے مل کر ایک بڑا جانور خریدا اور پیسے آپس میں کسی نے کم ڈالے کسی نے زیادہ لیکن اپنی خوشی سے پھرجانور خریدنے کے بعد قبل الذبح ایک کو بخش دیا اوراس موھوب لہ نے تین بھائیوں کے لیے ایک ایک زوجہ اورایک ماں اورایک حصہ بطور ایصال ثواب باپ مرحوم کے لیے تقسیم کردیا۔ اور یہ ان کے ہر سال کامعمول ہے ۔ لہذا اس طرح کر نا جائز ہے؟ جبکہ تین بھائیوں میں سے ایک پر قربانی واجب تھی۔ الحاصل واجب قربانی دوسرا ہبہ کرکے کرسکتاہے یانہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ بھائی وغیرہ جو رقم دینا چاہتے ہیں وہ ایک کو ہدیہ کردیں پھروہ اس رقم سے جانور خریدیں اس سے بھی زیادہ یہ ہے کہ زیادہ رقم والا دوسروں کو حصہ کی زائد رقم ہدیہ کردیں پھرسب ہبوں کی پوری پوری رقم ملاکر جانور خریدلیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved