• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مستقبل کے عمل کا ایصال ثواب

استفتاء

میرا سوال یہ  ہے کہ میں  نے کچھ عرصہ پہلے یہ بات کہی کہ آ ج کے بعد میرے سارے نیک اعمال  کا ثواب میرے والدین کے نام ۔یہ الفاظ واپس بھی نہیں لے سکتا تو اب اگر مجھے کوئی کہے کچھ پڑھ دو یا میں قرآن مجید پڑھ کر کسی کو دوں تو کیا یہ ثواب اسے ملے گا یا نہیں ؟ یا میرے والدین اور جس کو کیا دونوں کو ملے گا۔ ویسے اللہ کاشکر ہے میرے والدین زندہ ہیں اور اللہ انہیں صحت والی لمبی زندگی عطا کرے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایصال ثواب اس   عمل کا ہوتا ہے  جوکرلیا ہو اور اس کا ثواب اپنے آپ کو حاصل ہوچکا ہو ۔مستقبل کے کسی عمل کا ایصال ثواب کوئی شرعی حقیقت نہیں رکھتا ۔لہذا اگر آ پ چاہتے ہوں تو آئندہ والدین کوبھی الگ سے ایصال ثواب کریں ۔ نیز کسی اور کو کرنا چاہیں توبھی کرسکتے ہیں۔یہ دونوں کام عمل کرنے کے بعد کرنے ہیں پہلے سے نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved