• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نبی کریم ﷺ کے نام کےساتھ گالی کاحکم

استفتاء

میری شادی کوچارسال ہوگئےمیری اورمیرےشوہرکی ایک بیٹی بھی ہے(دوسال کی) شادی کےبعدمیراشوہر مجھےاپنےساتھ ،Africaلےگیاتھاکیونکہ وہاں پراسکی Jobتھی میراشوہرحافظ قرآن ہےAfricaجاکراس نے میرےسامنےاس بات کااعتراف کیاکہ وہ  Athist یعنی ملحدہےجبکہ لوگوں کےسامنےوہ عام مسلمان کےطورپر رہتاہے یعنی کےوہ مسلمان گھرانےسےہےAfricaمیں ہمارےجاننےوالےلوگوں کواس نےاپنےحافظ ہونے کوپوشیدہ رکھاہواہےمجھےبھی منع کیاہواہےکہ میں کسی کونہ بتاؤں کہ یہ حافظ ہےتاہم میں نےاپنے شوہرکےملحد ہونے کےاعتراف کاذکرکسی سےنہیں کیاکیونکہ میرےشوہرکواس کایقین ہےکہ اگرمیں یاوہ خودلوگوں کوبتائیں گےتوان کوماردیاجائیگااسی لیےمیں اپنےشوہرکی اصلاح اپنےطورپرکرتی رہی اورکوشش کرتی رہی ان کوسمجھانےکی کہ اللہ اوراس کانبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی حق ہےاورسچ ہے،مگرمجھےاپنےشوہرمیں کوئی بہتری نظرنہیں آئی بلکہ اب توبہت نا مناسب الفاظ کااظہارکیاہے برائےمہربانی مجھےمیرےاورمیرےشوہرکےنکاح کی شرعی حیثیت کےبارےمیں بتایاجائے۔انکاکہناہوتاہےکہ یہ دنیاScinceکی بدولت وجودمیں آئی ہےاورلوگوں کوتہذیب سکھانےکےلیےمذہب جیسی کہانیاں بنائی گئیں اوریہ کہانی بنانےکی وجہ اس دورمیں یہ تھی کہ تب Lawنہیں تھاان کاکہناہےکہ تمہارےنبی نےکئی شادیاں کی ہوئی تھیں تمہارےنبی توعورت بازتھےیہ بات وہ چارسےپانچ باربول چکےہیں اورایک بارتونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےنام کےساتھ گالی بھی لگادی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جوباتیں آپ نےاپنےشوہرکےمتعلق ذکرکی ہیں وہ باتیں اگرواقعتا درست ہیں بالخصوص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےنام کےساتھ گالی والی بات توایسی صورت میں آپ کااپنےشوہرکےساتھ نکاح ختم ہوگیاہے،لہذااگروہ اپنےخیالات سےتوبہ تائب ہوجاتےہیں توآپ دوبارہ نکاح کرکےان کےساتھ رہ سکتی ہیں ورنہ نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved