• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نبی پاک ﷺ نور تھے یا بشر

استفتاء

بنی پاک ﷺ کے نوربشر ہونے کے بارے میں میں نے کچھ مختلف عقائد سنے ہیں جنکی وجہ سے میں اضطراب میں پڑگیا ہوں کہ ہمارے علمائے دیوبند کا اس بارے میں کیا عقیدہے؟

1۔آپ ﷺ کی پیدائش نور سے ہے اور نور اللہ پاک کے خزانوں میں سے ہے۔

2۔آپ ﷺ کی پیدائش تراب سے ہے اور تراب جنت کی ہے۔

باوجود اس کے کہ آپ کا جواب ہی ہمارے لیے دلیل ہے اگر مہربانی فرماکر دلیل  بھی عرض کردیں تو بندہ کو انتہائی اطمینان حاصل  ہو۔

الجواب

نبی کریم ﷺ کی روح مبارکہ کی تخلیق نور سے ہے۔آپ کا جسم مبارک عام انسانوں کی طرح پیدا ہوا اور آپ بشر تھے۔باقی جنت کی مٹی سے پیدائش کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

عن جابربن عبدالله الانصاري قال قلت يارسول الله بأبي أنت وأمي أخبرني عن أوّل شئ خلقه الله تعالیٰ قبل الأشياء قال ياجابر إن الله خلق الأشياء نور نبيك من نوره فجعل ذلك النور يدور بالقدرة حيث  شاءالله ۔ (مصنف عبدالرزاق)

ترجمہ: حضرت جابر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا اے اللہ کے رسول۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔مجھے یہ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے دیگر اشیاء کی  تخلیق سے پہلےکیا چیز پیداکی ؟آپﷺ نے ارشاد فرمایا  اےجابر! اللہ نے دیگر اشیاء کی تخلیق سے پہلے   اپنے (علم میں خزانہ )نورسے تیرے نبی (کی روح  اور دیگر تمام مخلوقات کی ارواح)کا (مادہ ایک)نور پیدا کیا(اور وہ مادہ جس سے نبی اکرم کی روح مبارکہ کی تخلیق کی گئی اس مادہ میں مرکزہ کی حیثیت رکھتاتھااس لیےپورے مادہ نور کی نسبت آپ کی طرف کی گئی)وہ (مادہ)نوراللہ کی قدرت سےجہاں اللہ نے چاہا گردش کرتا۔ (طویل حدیث)فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved