- فتوی نمبر: 10-314
- تاریخ: 21 دسمبر 2017
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
میں جاننا چاہتی ہوں کہ کونسی حدیث یا کہاں لکھا ہے کہ ’’نماز چھوڑنے پر اتنے سال جہنم میں جلایا جائے گا اور ہر دن اتنے دنوں کے برابر ہو گا‘‘۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’فضائل نماز‘‘ میں یہ حدیث ’’مجالس الابرار‘‘ کتاب سے نقل کی ہے۔
روي أنه عليه السلام قال من ترك الصلاة حتى مضى وقتها ثم قضى عذب في النار حقباً و الحقب ثمانون سنة و السنة ثلثمائة و ستون يوماً كل يوم كان مقداره ألف سنة. كذا في مجالس الأبرار. (فضائل نماز: ص: 231)
ترجمہ: حضورﷺ سے نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص نماز کو قضاء کر دے گو وہ بعد میں پڑھ بھی لے پھر بھی اپنے وقت پر نہ پڑھنے کی وجہ سے ایک حقب جہنم میں جلے گا اور ایک حقب کی مقدار اسی (80) برس کی ہوتی ہے اور ایک برس تین سو ساٹھ دن کا اور قیامت کا ایک دن ایک ہزار برس کے برابر ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved