• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز کا انکار کرنے والے شخص کا حکم

استفتاء

ایک آدمی مریض ہے اس کو نشہ وغیرہ کی دوائیں دی گئی تھیں جس کی وجہ سے مریض غنودگی  کی کیفیت میں تھا دوسرے شخص نے مریض کو کہا کہ ادھر پڑے رہتے ہو نماز کا وقت ہے اٹھو نماز پڑھو مریض نے انکار کیا کہ نہیں پڑھتا اس نے دوبارہ کہا مریض نے پھر انکار کیا کہ نہیں پڑھتا بعد میں اٹھ کر پڑھ لی اب ان دونوں کے لیے کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دونوں کا طریقہ غلط تھا کہنے والے کو موقع محل کی رعایت رکھنی چاہیے تھی اور مریض کو بھی انکار نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ کہہ دیتا کہ اچھا پڑھتا ہوں ۔لہذا دونوں اپنی اپنی غلطی پر توبہ واستغفار کریں اور آئندہ خیال رکھیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved