- فتوی نمبر: 13-355
- تاریخ: 19 دسمبر 2018
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
نماز کے بعد ایک مرتبہ اللہ اکبر جو کہا جاتا ہے اس کا شریعت میں کیا حکم ہے ؟ آیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز کے بعد ایک مرتبہ اللہ اکبر کہنا مندرجہ ذیل حدیث سے ثابت ہے :
بخاری شریف (باب الذکر بعد الصلوۃ جلد اول )میں ہے
عن ابن عباس ؓ قال کنت اعرف انقضاء صلوۃ النبی ﷺ بالتکبیر۔
ترجمہ : حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کی نماز کے ختم ہونے کو تکبیر (اللہ اکبر کہنے) سے پہنچاتا تھا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved